نوابشاہ(نمائندہ جسارت)سندھ میں ایک اور کرپشن کا منہ بولتا ثبوت سامنے آگیا 2009ء میں کلچر کمپلیکس شہید بے نظیر آباد کا افتتاح سابق صوبائی وزیر سسی پلیجو نے کیا تھا جو نوابشاہ شہر سوسائٹی میں واقع ہے کروڑوں روپے کی لاگت مختص کرنے کے باوجود اس کمپلیکس کی پایہ تکمیل کا نام و نشان دور دور تک نظر نہیں آ رہا کہ اس کلچر کمپلیکس کا کام کب شروع ہوگا کسی کو کچھ معلوم نہیں ۔ شہریوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہ کہا کہ اس کمپلیکس کا پیسہ اگر کسی اسکول یا اسپتال کیلیے مختص کر دیا جاتا تو کم ازکم عوام کو تعلیم اور صحت کی سہولتیں مل جاتیں ۔ دوسری جانب سندھ حکومت کتے کاٹنے ویکسین نہیں دے سکی نہ ہی بہتر قسم کی تعلیم نوابشاہ کی بہت سے اسکول میں اساتذہ کے کمی ساتھ ساتھ فرنیچر نہ ہونے وجہ سے بچے زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔لہٰذا سندھ حکومت کو ایسے بہت سے منصوبے کی لاگت سندھ کی تعلیم اور صحت پر لگائے جائے تا کہ سندھ کی عوام بہتر سے بہتر تعلیم اور صحت حاصل کر سکی۔