اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایل این جی کیس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس جاری کرتے جواب طلب کر لیا۔ شاہد خاقان عباسی کی جانب سے بیرسٹر ظفراللہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے کیس کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس لبنیٰ پرویز پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کی اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب کو 10 فروری تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ
نیب آئندہ سماعت سے قبل جواب جمع کرا کر ایک کاپی پٹیشنر کو فراہم کرے ۔