اثاثہ جات کیس، رانا ثناء اللہ نے نیب میں پیش ہونے سے معذرت کر لی

86

لاہور (نمائندہ جسارت) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہونے کی وجہ سے نیب لاہور میں پیش ہونے سے معذرت کر لی تاہم ان کے وکیل نیب لاہور میں پیش ہوگئے۔ نیب لاہور نے رانا ثنا اللہ کو آمدن سے زاید اثاثہ جات کے کیس میں 3 فروری کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔