جہلم میں وین ڈرائیور اور کنڈیکٹر نے چلتی گاڑی میں مبینہ طور پر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ لڑکی کے والد نے پولیس کو بتایا کہ بیٹی چکوال سے کھاریاں آرہی تھی کہ راستے میں وین ڈرائیور اور کنڈیکٹر نے اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بس سے اتار دیا۔
واقعے کا مقدمہ درج ہونے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 24 گھنٹے میں ملزمان کو میانوالی سے گرفتار کر لیا جب کہ لڑکی کا میڈیکل کروایا گیا جس کی رپورٹ کا انتظار ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں مزید تفتیش آگے بڑھائی جائے گی اور واقعے کے تمام حقائق و کردار واضح ہو جائیں گے۔