لاڑکانہ کے رہائشی نوجوان کا معذوروں کے کوٹے پر نوکری دینے کا مطالبہ

125

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) گاؤں آگانی کے رہائشی معذور نوجوان سید رابیل شاہ نے معذور کوٹے پر ملازمت اور مالی مدد کے لیے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ میں پیدائشی طور پر معذور ہوں جبکہ والدین ضعیف ہیں جس کے باعث ہم غربت، بھوک اور بدحالی کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔ متعدد بار معذور افراد کے کوٹے کی نوکری کے لیے منتخب نمائندوں اور ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کو درخواستیں دے چکا تاہم ان کی جانب سے اس وقت تک کوئی بھی رابطہ نہیں کیا گیا اور نہ نوکری مل سکی ہے۔ معذور نوجوان نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ و دیگر سے اپیل کی کہ معذور کوٹے پر نوکری دے کر مالی مدد کی جائے۔