نوابشاہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) کاکے پوتہ ہاؤسنگ اسکیم کے بلڈرز نے پلاٹ لینے والوں کو رجسٹری کرنے سے انکار کردیا، رجسٹری کے عوض فی پلاٹ تین لاکھ روپے طلب، پلاٹ مالکان کا احتجاج، وزیر اعظم اور چیف جسٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ کاکے پوتہ ہاؤسنگ اسکیم کے متاثرین فرزند علی، نورالدین سومرو، عدنان، عبدالسعید، محمد حسین، طالب حسین، صلاح الدین و دیگر نے احتجاجی مظاہر ہ کیا اور میڈیا کو بتایا کہ کاکے پوتہ ہاؤسنگ اسکیم کے بلڈرز پلاٹ مالک کو رجسٹری نہیں کرکے دے رہے ہیں اور رجسٹری کرنے کی مد میں تین لاکھ روپے طلب کیے جارہے ہیں جب بلڈرکو پیسے دینے سے انکار کیا توہاؤسنگ اسکیم کے بلڈرزنے پیسوں کے لالچ میں اسکیم کے نقشے کو تبدیل کرکے ایک نئے نام سے پلاٹنگ کررہے ہے جو کہ فراڈ ہے ان لوگوں نے ٹاؤن پلانگ سے نقشہ بھی منظور نہیں کرایا ہے متاثرین نے بتایا کہ انہوں نے مزکورہ بلڈرذ کے خلاف وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ، ایف آئی اے، نیب، اینٹی کرپشن، ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر سمیت دیگر اداروں کو درخواستیں ارسال کیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے۔ انہوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ بلڈر کیخلاف سخت کارروائی کی جائے اور ہمیں ہمارے پلاٹوں کی رجسٹری کرا کے انصاف فراہم کیا جائے بصورت دیگر اپنے بچوں سمیت احتجاج اور بھوک ہڑتال کریں گے۔