لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس کل منگل کو پشاور میں منعقد ہوگا۔ترجمان کے مطابق 4 فروری کو پشاور میں ہونے والے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت چیئرمین پی سی بی احسان مانی کریں گے اور اجلاس میں ممبران کو پاک بنگلا دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کی کامیابی کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس میں چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو کی رپورٹس،سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے لیے ماڈل آئین،آڈٹ کمیٹی رپورٹ،غیرملکی لیگز کے لیے این او سی سے متعلق پالیسی،پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر کی تعیناتی کے لیے جاری عمل پر تازہ ترین صورتحال اورکھیل سے متعلق امور پرغور ہو گا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی سی بی کے نئے چیف آپریٹنگ آفیسر کا انتخاب کیا جائے گا۔چیف آپریٹنگ آفیسر کیلئے کرنل(ر)اشفاق احمد اور سلمان نصیر میں سے ایک کا انتخاب ہوگا۔ دونوں امیدواروں کو 3 رکنی انٹرویو پینل نے شارٹ لسٹ کیا ہے۔اجلاس میں آڈٹ اکانٹس کی منظوری سمیت لیگ کرکٹ کیلئے این او سی پالیسی پرغور کیا جائے گا۔چیئرمین پی سی بی اور سی ای او بھی رپورٹس پیش کرینگے۔ سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے آئین سمیت پی سی بی کا اسٹریٹیجک پلان بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔