چیف جسٹس گلزار احمد6 فروری کو کراچی میں اہم مقدمات کی سماعت کرینگے

78

اسلام آباد (صباح نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کراچی میں 6 فروری کو اہم مقدمات کی سماعت کریں گے۔ عدالت عظمیٰ کراچی رجسٹری میں تجاوزات کے خلاف آپریشن اور کراچی بے امنی کیس بھی شامل ہوگا۔ تجاوزات کے کیس کی سماعت کے لیے 6 فروری کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ کیسز کی سماعت چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کریگا۔ تجاوزات اور دیگر اہم کیسز کی سماعت کے لیے صوبائی، وفاقی حکومت، میئرکراچی اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے گئے۔ تجاوزات کیخلاف آپریشن اور سرکلر ریلوے کی بحالی سے متعلق بھی تفصیلات بھی 6 فروری کو طلب کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل عدالت عظمیٰ نے رفاہی پلاٹس، پارکس اور فٹ پاتھوں سے بھی قبضہ ختم کرانے کا حکم دیا تھا۔