اراکین اسمبلی کی تنخواہ میں اضافے کا بل مناسب نہیں،اسد قیصر

119

اسلام آباد (اے پی پی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کے بل کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک ابھی معاشی بحران سے پوری طرح نہیں نکلا ۔اتوار کواراکین ارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ وزیر اعظم کے وژن کے مطابق ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے حکومت کفایت شعاری پر عمل پیرا ہے، ملک معاشی بحران سے نکل رہا ہے، موجودہ حالات میں تنخواہوں میں اضافے سے ملکی خزانے پر بھاری بوجھ پڑے گا،اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے وقت مناسب نہیں ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کے بل کو غیر مناسب قرار دے دیا ہے، اسد قیصر نے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ تنخواہوں میں اضافہ کا مطالبہ تب کیا جائے جب ملکی خزانہ اس بوجھ کو برداشت کر سکے۔