بلاول زرداری سے وقار مہدی و دیگر کی ملاقات

147

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری سے بلاول ہاؤس میں پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی، نائب صدر راشد ربانی اور پیپلزپارٹی کے رہنما نجمی عالم نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وقار مہدی نے ووٹر لسٹوں میں اندراج کے جاری عمل، کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات اور بلدیاتی اداروں کے انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے چیئرمین کو آگاہ کیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے ہدایت کی کہ بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاریاں شروع کی جائیں اور ووٹر لسٹوں کے اندراج میں کارکنان عوام کی رہنمائی کریں۔