لندن (آئی این پی)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی سے غریب اور ان کے خواب دفن ہو کر رہ گئے ہیں،نااہل ٹولا معیشت کو نگل رہا ہے،مہنگائی میں اضافہ حکومتی معاشی پالیسیوں کی ناکامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی ملک کو تباہ کرنے کی پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے، حکمران ٹولہ ملی بھگت سے کرپشن کرنے میں مصروف ہے۔