اسد قیصر،صادق سنجرانی نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں کے بل سے لاتعلقی ظاہر کردی

112

اسلام آباد(نمائندہ جسارت)اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹسلیم مانڈوی والا نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں کے بل سے لاتعلقی ظاہر کردی اور کہا ہے کہ ملکی معیشت کے باعث اس بل کی حمائت نہیں کی جا سکتی۔اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ اس بل کے لیے مشاورت ضرور ہوئی تاہم ملکی معیشت اجازت نہیں دیتی کہ اسے منظور کیا جائے۔