ڈیزیز فری ہونے تک کوئی بھی پاکستانی واپس نہیں آسکتا، ڈاکٹر ظفر مرزا

501

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کےمعاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ  ہم سمجھتے ہے کہ شہریوں کو واپس پاکستان لانا ٹھیک نہیں ہے کیونکہ اس سے  یہ وبائی بیماری یہاں پر بھی منتقل ہوسکتی ہے

 وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرذا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  کرونا وائرس  دنیا کے 27 ممالک میں پہل چکا ہے جس کی وجہ سے اب تک 249 اموات رونما   ہوچکی ہیں ، لیکن ابھی تک پاکستان میں کرونا وائرس  سے متاثر  ہونے والے  کسی شخص  کی تزدیک نہیں ہوئی ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کچھ ممالک نے اپنے شہریوں کو وبائی بیماری سے بچانے کے لیے   چین سے نکال لیا ہے جبکہ  دیگر  ممالک نے  اپنے شہریوں کو نکالنے کی درخواست کی ہوئی ہے۔ہم سے سوال ہوتا ہے کہ  باقی ممالک اپنے شہریوں کو نکال رہے ہیں تو ہم کیوں نہیں نکال رہے ہیں ؟ہم  سمجھتے ہے کہ یہ اقدام ٹھیک نہیں ہے  کیونکہ اس سے یہ وائرس پاکستان میں بھی منتقل ہو سکتا ہے۔پاکستان کی حکومت  اس معاملے چین کے ساتھ کھٹری ہے ہم پوری طرح  سے  چین کی حمایت کرتے ہیں۔

انکا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی  اور  چینی ہم منصب کے درمیان بڑی طویل بات چیت ہوئی ہےجس میں  چینی وزیرخارجہ نے آگاہ کیا کہ تمام پاکستانی یہاں محفوظ ہیں جبکہ جو 4 پاکستانی طلباء  کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے وہ اب صحت مند ہیں۔

انہوں نے مزید  کہا کہ چین میں مقیم پاکستانی  اس وقت تک ملک واپس نہیں آ سکیں گے جب تک وہ ڈیزیز فری نہ ہوں۔