اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک+خبرایجنسیاں) وزیر ریلوے شیخ رشید نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے ایک کرپٹ ادارہ ہے۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے اعتراف کیا کہ پاکستان ریلوے ایک کرپٹ ادارہ ہے اور موجودہ دور حکومت میں ریلوے خسارہ ختم ہونا ممکن نہیں۔شیخ رشید نے تیز گام حادثے سے متعلق رپورٹ بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حادثہ شارٹ سرکٹ نہیں بلکہ سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے ہوا۔