ٹھٹھہ، پولیس اہلکار زائرین کے اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلے

141

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) درگاہ حضرت عبداللہ شاہ اصحابی مکلی پر قائم پولیس چوکی کے اہلکار زائرین کو تحفظ کے بجائے اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلے، آن ڈیوٹی اہلکار شکیل دو ساتھی اہلکاروں سمیت گرفتار، اہلکاروں کے قبضے سے خاتون رشتے دار سمیت آزاد۔ کراچی کورنگی نمبر 4 کی رہائشی عورت ثمرین اپنے رشتے دار معراج الدین یوسفزئی کے ہمراہ زیارت کے لیے مکلی کے قریب درگاہ حضرت عبداللہ شاہ اصحابی پہنچے۔ جہاں پولیس اہلکار امتیار سولنگی، خلیفہ شکیل، عبدالغفار درس خلیفہ نے دونوں زائرین کو دو دن تک درگاہ کے رہائشی کمروں میں مغوی بنا کر رکھا اور ورثا سے فون پر رقم کی مانگ کرتے رہے۔ ایس ایس پی ٹھٹھہ نے اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے۔ اس سلسلے میں ڈی ایس پی سعید رند، ڈی ایس پی جمعہ خان پنہور، ڈی ایس پی افتخار شاہ اور ایس ایچ او مکلی علی اصغر شاہ نے کارروائی کرتے ہوئے ملوث اہلکاروں کو گرفتار کرکے مغوی عورت اور ان کے رشتیدار کو بازیاب کرایا۔ ملوث اہلکاروں پر الگ الگ مقدمات درج کرکے معطل کردیا۔