کراچی(اسٹاف رپورٹر)سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، ایونٹ11سے 18اپریل تک ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلا جائے گا۔چھ ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 11 اپرایل کو میزبان ملک ملائیشیا کے خلاف کھیلے گی۔29واں سلطان اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ 11 سے 18 اپریل تک ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلا جائے گا ۔ ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں میزبان ملائیشیا ، پاکستان ، آسٹریلیا ، کینیڈا ، جاپان اور کوریا کی ٹیمیں شامل ہیں ، ایونٹ میں روزانہ تین میچز کھیلے جائیں گے۔پاکستان ہاکی ٹیم 11اپریل کو ملائیشیا ، 12اپریل کو کینیڈا ، 14 اپریل کو کوریا، 15 اپریل کو جاپان اور 17 اپریل کو آسٹریلیا کے خلاف میچ کھیلے گی۔18اپریل کو ایونٹ کے فائنل سمیت دیگر پوزیشنز کے میچز کھیلے جائیں گے۔