شہریوں کو 20منٹ کے اندر پاسپورٹ اجرا کے لیے پریمئیر سروس شروع کرنے کا فیصلہ

260

کراچی (اسٹاف رپورٹر)محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے پر یمئیر سروس کے ذریعے آدھے گھنٹے کے اندر پاسپورٹ کے اجراءکی تیاری مکمل کرلی، پر یمئیر سروس سے فائدہ اٹھانے کے لیے مروجہ فیس کے علاوہ 1500 روپے اضافی ادا کرنے ہونگے ۔محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے ذرائع کے مطابق پاسپورٹ بنوانے یا اس کی تجدید کے خواہشمندوں کے لئے مزید آسانیاں پیدا کر دی گئی ہیں کیونکہ اب پاسپورٹ بنانے والوں کو نہ گھنٹوں طویل قطاروں میں لگنا پڑے گا اور نہ ہی ایجنٹوں کے ہاتھوں خوار ہونا پڑے گا۔ بلکہ پاسپورٹ کی پریمیئر سروس کے تحت آن لائن بکنگ کے بعد اپنا پاسپورٹ باآسانی بنوا سکیں گے۔ مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ بنانے کے لیے آن لائن بکنگ کے بعد پاسپورٹ کے حصول کے خواہشمندوں کو ان کی مرضی کے مطابق وقت دے دیا جائے گا، جس وقت کی بکنگ ہوگی پاسپورٹ بنانے والے کو اس وقت پر وہ پہنچنا لازمی ہوگا اگر کسی وجہ سے کچھ تاخیر ہو یا منسوخ کرانا ہو تو فوری آن لائن پریمیئر سروس کو آگاہ کرنا پڑے گا۔پریمیئر سروس کے تحت 10 سے 15 منٹ میں اپنا مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ بنانے کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ پریمیئر سروس کے عوض محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن فیس کے علاو ہ 1500 روپے اضافی سروس چارجز کے طور پر وصول کرے گا۔ پریمیئر سروسکراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک بھر کے بڑے شہروں میں جلد ہی شروع کی جائے گی۔ حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور اس حوالے سے ایک مفصل رپورٹ ڈائریکٹریٹ پاسپورٹ سیکرٹری داخلہ کو بجھوا دی گئی ہے اب اس رپورٹ کی روشنی میں وزارت داخلہ کی طرف سے جیسے ہی منظوری ملتی ہے آن لائن بکنگ کے ذریعے پاسپورٹ بنانے کا عمل شروع کر دیا جائے گا