پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے برطانوی صحافی ڈیوڈ روز کا چیلنج قبول کرتے ہوئے لندن کی کوئنز ڈویژن میں صحافی ڈیوڈ روز اور برطانوی اخبار ڈیلی میل کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے برطانوی صحافی ڈیوڈ روز کا چیلنج قبول کرتے ہوئے صحافی ڈیوڈ روز اور لندن کے مقامی برطانوی اخبار ڈیلی میل کے خلاف لندن ہائیکورٹ میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا ہے۔
لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےشہباز شریف نےکہاکہ لندن ہائیکورٹ نےڈیلی میل اور صحافی ڈیوڈ روزکو نوٹسز بھی جاری کر دیئے ہیں جبکہ شہباز شریف کے وکیل الاسڈائرپیپرنے کہا کہ رائل کورٹ آف جسٹس میں مقدمہ شروع ہونے میں 9ماہ سے ایک برس تک وقت لگ سکتا ہے۔
شہباز شریف نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ڈیلی میل کی خبر اس پروپیگنڈے اور سازش کا حصہ ہے جو عمران خان اور اس کے ساتھی کر رہے ہیں اور وہ لوگ اپوزیشن کے پیچھے لگے ہوئے ہیں،خاص طور پر مسلم لیگ (ن) کے لوگوں کے خلاف اور یہ سب کچھ احتساب کے نام پرکیاجارہا ہے تاکہ لوگوں کے سامنے اپوزیشن کی جگ ہنسائی ہوئی ۔
انہوں نے کہا کہ میرے خلاف من گھڑت عمران خان کی ہدایت پر بنائی گئی اور وزیراعظم خان کے چاپلوس شہزادہ اکبر نے ہدایات پر من و عن عمل کیا اورمجھ سے روز 10اور18سوالات پوچھتے تھے تو یہ جواب کہ میں لندن میں مقدمہ دائر کر دیا ہے۔
اپوزیشن لیڈر نےکہا کہ نیب اور نیازی کا گٹھ جوڑ ہے، نیب اورنیازی کا گٹھ جوڑ نہ ہوتا تو میرے خلاف آشیانہ کیس نہ ہوتا،عدالت نے جب پوچھا ثبوت کہاں ہیں تو وہ پیش نہیں کر سکے، مجھے آشیانہ کیس میں ضمانت ملی ہے جو ان کے منہ میں طمانچہ ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ برطانوی امداد سے کرپشن کرنا صرف پتھر دل انسان کا ہی کام ہو سکتا ہے،یہ کام میں نہیں کر سکتا ہوں،موجودہ حکومت نے مجھے بدنام کرنے کی بجائے ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی اور پاکستان کو بدنام کیا ہے، اور دنیا کو پیغام دیا ہے کہ امداد پاکستان کو نہ دیا جائے کیونکہ یہاں لوٹ مار ہے۔