نواب شاہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے میونسپل ہائی اسکول میں آنکھوں کا تین روزہ کیمپ لگایا گیا جس میں پانچ سو سے زائد مریضوںکا معائنہ کیا گیا جبکہ 150سے زائد مریضوں کا آپریشن کیا گیا کیمپ میں کام کرنے والے رضاکاروں کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الخدمت فائونڈیشن کے صدرعبدالوہاب خان کا کہنا تھا کہ الخدمت نہ صر ف پاکستان بلکہ بیرون مملک بھی ارضی وسماوی آفات میں دکھی انسانیت کی مدد کے لیے ساتھ کھڑی ہوتی ہے جس میں کفالت یتامی ،رمضان راشن،صاف پانی کی فراہمی،میڈیکل کلینک اور غریب بچیوں کی شادی میں معاونت جیسے پروگرام شامل ہیں۔جماعت اسلامی کے ضلعی امیر سرور قریشی کا کہنا تھا کہ معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کے لیے مخیر حضرات کو آگے آنا ہوگا اور ہم سب کو انسانیت کی خدمت کرنی ہوگی جماعت اسلامی کی تمام سرگرمیوں کا محور اللہ اور اس کے رسولﷺ سے جوڑنا ہے اور اللہ کی رضا کا حصول ہے۔ فیصل ہمایوں اورسید بشیر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر رضاکاروں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔