سینیٹر سراج الحق کے دورہ سکھر کے حوالے سے جماعت اسلامی سکھر کا جائزہ اجلاس

205

سکھر( نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی ضلع سکھر کی مجلس شوریٰ اور امرائے مقامات،تحاصیل، وضلعی نظم کا ایک اجلاس امیرضلع حزب اللہ جکھرو کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں امیر سکھر شہر زبیر حفیظ شیخ،سلطان احمد ایڈووکیٹ،سرفراز صدیقی،عبدالحلیم تنیو،امان اللہ تنیواوررضا اللہ گھمروودیگر اراکین شوریٰ،امرا مقامات نے شرکت کی۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کے دورہ سکھرکا جائزہ لیا گیا اور پروگرام ترتیب دیا گیا۔امیر ضلع سکھر نے بتایا کہ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق سندھ کے تین روزہ دورہ پر 11 فروری کو دورہ پرسکھر پہنچیں گے جہاں مقامی کارکنوں، میڈیا ، مؤثر افراد سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد سے ملاقاتیں کریںگے، شب قیام کے بعد وہ 12 فروری کی شام لاڑکانہ،13 فروری کو شکار پور14فروری کو جیکب آباد کشمورجائیں گے، سینیٹرسراج الحق دورے کے دوران مختلف پروگرامات سے خطاب اور لوگوں اور ذمے داران سے ملاقاتیں کریںگے۔ اس موقع پر امیر جماعت سینیٹر سراج الحق نے شرکا اجلاس سے ٹیلیفونک خطاب بھی کیا۔