دادو (نمائندہ جسارت) ملاح چوک کے علاقے سے ملزم علی رضا پنہور 10 سالا بچی س پ سے زیادتی کے بعد بے ہوشی کی حالت میں گھر کے باہر پھینک گیا، رات گئے بچی کا خون نا رکنے کے باعث اسپتال لایا گیا، اسپتال میں بچی کا آپریشن ہوا، جو تشویش ناک حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کی نشاندہی پر ملزم علی رضا پنہور کو گرفتار کرلیا۔ ملزم علی رضا پنہور لڑکی کا پڑوسی تھا، اور گھر آنا جانا تھا، ملزم پر لڑکی کے والد علی نواز کی مدعیت میں تھانہ اے سیکشن پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ عدالت نے پولیس کو ملزم کا تین روزہ ریمانڈ دے دیا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ لڑکی پولیس اہلکار کی بیٹی ہے۔