کسٹمز حکام کی کارروائی روکنے کے لئے کوئٹہ میں تاجروں نے روڈ بند کردی

239

کوئٹہ (کامرس ڈیسک) کسٹمز حکام کی کارروا ئی کو روکنے کے لیے تا جروں نے سرکی روڈ کو پتھر رکھ کر بند کر دیا جس سے ٹر یفک کی روانی شدید متا ثر ہوئی۔کوئٹہ میں کسٹمز کی بڑی کارروائی ، سرکی روڈ پر کارروائی کے دوران گودام سے 50کر وڑ روپے سے زائد لاگت کا غیر ملکی سا مان برآمد کرلیا ، کارروا ئی کے دوران کوئی گر فتاری عمل میں نہیں آئی۔سی ٹی ڈی نے سرکی روڈ پر گوادموں میں اسلحہ اور گو لہ باروں کی مو جودگی کی اطلاع پر کارروا ئی کی تا ہم کارروائی کے دوران گوداموں سے اسلحہ و گو لہ بارود تو برآمد نہ ہوابلکہ ایک گوادم سے بھاری مقدار میں سینکڑوں بو ری غیر ملکی سیا ہ چا ئے پتی ، سبز چا ئے کی پتی ، چھا لیا، غیر ملکی سگریٹ ،اور ٹماٹو کیچپ سمیت دیگر سا مان برآ مد ہوا۔اسسٹنٹ کسٹم کلکٹر سلیم طا ہراپنی ٹیم کے ہمراہ سرکی روڈ پہنچے اور گوادم میں مو جود غیر ملکی سامان قبضے میں لے لیا ، اسسٹنٹ کسٹم کلکٹرنے بات چیت کر تے ہو ئے بتا یا کہ مارکیٹ میں برآ مد کیے گئے سا مان کی لا گت 50کروڑ روپے سے زائد ہے۔کارروا ئی کے دوران کو ئی گر فتاری عمل میں نہیں آئی۔ کارروائی میں ایف سی ، پو لیس، سی ٹی ڈی اور ضلعی انتظامیہ نے حصہ لیا ،مظا ہر ین کو منتشر کرنے کے لیے ایف سی کی نفری طلب کی گئی جس نے مظا ہرین کو منتشر کر دیا۔