ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ایف آئی آر کے اندراج کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج

169

کراچی(صباح نیوز) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی نے کراچی کے عوام کے مفاد کا دفاع کرتے ہوئے آئینی درخواست 279 PPCکے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر FIRکے اندراج کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ پاسبان کے چیئرمین الطاف شکور کی ہدایت پر سندھ ہائی کورٹ میں ٹریفک کے قوانین کی خلاف ورزی پر عوام کی گرفتاری اور ایف آئی آر درج کئے جانے جیسی بھیانک سازش کو کالعدم قرار دینے کی درخواست کی گئی ہے۔