وزیراعظم کا آئی جی سندھ تبدیل نہ کرنا ایک نہیں دو پاکستان کی واضح مثال ہے،بلاول بھٹو

389

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سندھ میں امن وامان کی صورتحال خراب ہونے پر آئی جی کی تبدیلی کیلئے پانچ نام وفاق کو بھیجےلیکن وزیراعظم نے اتفاق نہیں کیا ،یہ ایک نہیں دوپاکستان کی واضح مثال ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بلاول بھٹو زرداری  نے اپنے بیان میں کہا کہ آئی جی اسلام آباد کو غیر قانونی حکم نہ ماننے پر تبدیل کیا گیا جس کا جرم صرف اتنا تھا کہ غریب کی گائے نے وزیر کے گھر میں گھسنے کی ہمت کی تھی ۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں امن وامان کی خراب صورتحال پر آئی جی کیلئے پانچ نام وفاق کو بھیجے ،سنیارٹی پر نام بھیجے لیکن پھر بھی وزیراعظم نے اتفاق نہیں کیا ،یہ ایک نہیں دوپاکستان کی واضح مثال ہے اور یہ نئے پاکستان کا مذاق ہے۔