شاہ احمدنورانیؒ کی اہلیہ سپر دخاک، نمازجنازہ میں سراج الحق و دیگر کی شرکت

1900
کراچی: علامہ شاہ احمد نورانی مرحوم کی اہلیہ کی نماز جنازہ بیٹے انس نورانی پڑھارہے ہیں‘ سراج الحق‘حسین محنتی‘ مفتی منیب ودیگر شریک ہیں

کراچی ( اسٹاف رپوٹر) متحدہ مجلس عمل کے سابق سربراہ علامہ شاہ احمد نورانی کی اہلیہ کو سپرد خاک کردیا گیا۔ مرحومہ کی نماز جنازہ امام نورانی کے مزار کلفٹن میں ادا کی گئی۔شاہ اویس نورانی نے اپنی والدہ کی نماز جنازہ پڑھائی،دُعا چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے کرائی۔نماز جنازہ میں جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق ، نائب امیر معراج الہدی صدیقی، صوبائی امیر محمد حسین محنتی ، کر اچی کے امیر جافظ نعیم الرحمن ،سیکرٹری عبدالوہاب ، سیکرٹری اطلات زاہدعسکری ، جمعیت علمااسلام کے رہنما قاری محمد عثمان،مولانا عمر صادق، جمعیت علما پاکستان کے مستقیم نورانی، پیپلز پارٹی کے رہنما وقار مہدی ، راشد ربانی،سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری،جمعیت علما پاکستان نورانی کے صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر، اہلسنت والجماعت کے مولانا اورنگ زیب فاروقی ،مفتی محمد جان نعیمی اور عمائدین شہر نے شرکت کی۔ جس کے بعد مرحومہ کوشاہ احمد نورانی مرحوم کے پہلو میں سپردخاک کر دیا گیا۔