ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سانگھڑ کا ماتحت عدالتوں کا دورہ

135

سانگھڑ (نمائندہ جسارت) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سانگھڑ سمکان حسین مغل نے کی جانب سے ضلع سانگھڑ کی عدالتوں کے مختلف انسپیکشن کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی ماتحت عدالتوں کے انسپیکشن کے موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا اور سلامی دی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غلام فاروق شیخ، اسسٹنٹ سیشن ججز سید ندیم ظفر ہاشمی، محمد عابد راجپوت، سول ججز خالد حسین راجپر، محمد مظہر عباسی، شیر محمد رند، احمد سرور آرائیں، غلام مصطفی جمالی بھی موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سانگھڑ کے صدر ایڈووکیٹ ظفر حیات شاہ، ممبر سندھ بار کونسل سائیں بخش نظامانی، نائب صدر ایڈووکیٹ منظور لاشاری، ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر عمران بھٹو اور دیگر وکلا کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی جبکہ احاطہ عدالت میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے پودے لگا کر دعا کی، جس کے بعد عدالتوں کی سالانہ انسپیکشن کی گئی، جس پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے اطمینان کا اظہار کیا اور عوام کو بہتر سے بہتر اور جلد سے جلد انصاف فراہم کرنے کے عمل میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کی۔