کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)اینٹی نارکوٹکس فورس کی پاک ایران سرحدی علاقے تفتان میں کارروائی، ایک ہزار کلو گرام مقدار کی افیون، چرس اور آئس برآمد کرلی۔ اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق اے این ایف پولیس اسٹیشن دالبندین نے خفیہ اطلاع ملنے پر ضلع چاغی کی تحصیل تفتان کے علاقے تالاب میں چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی، پکڑی گئی منشیات میں 848 کلو گرام افیون، 116 کلو گرام چرس، 71 کلو گرام آئس، 53 کلو گرام مارفین اور 53 کلو گرام مارفین شامل ہے۔ اے این ایف حکام کے مطابق برآمد شدہ منشیات کی مقامی مارکیٹ میں مالیت 11 کروڑ روپے جبکہ عالمی مارکیٹ میں قیمت 75 ڈالر سے زیادہ ہے، منشیات برآمدگی کے بعد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی گئی ہے۔