گوجرانوالہ ‘پولیس وین پر فائرنگ ‘گرفتار ملزم لقمان ہلاکو ہلاک

185

گوجرانوالہ (صباح نیوز) گوجرانوالہ میں انٹرپول کے ذریعے انڈونیشیا سے گرفتار کیا گیا ڈاکو لقمان عرف ہلاکو مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم لقمان کو سامان کی برآمدگی کے لیے وزیر آباد لے جایا جا رہا تھا کہ ڈسکہ روڈ پر موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان نے پولیس وین پر فائرنگ کی، جس سے گرفتار ملزم ہلاک لقمان عرف ہلاکو مارا گیا۔ فائرنگ کرنے والے ایک ملزم ماسٹر اعجاز کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ملزم ماسٹر اعجاز کی لقمان عرف ہلاکو سے پرانی دشمنی تھی‘ ملزم لقمان کو انڈونیشیا سے گرفتار کر کے ایک روز پہلے ہی پاکستان لایا گیا تھا۔ لقمان عرف ہلاکو کے خلاف بھتا خوری، قتل اور اقدام قتل کے 26 مقدمات درج تھے اور اس کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔