لاہور(آئی این پی)مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے اقدامات کو ڈراما اورعوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ،عمران صاحب منافع خور،قبضہ مافیااور ذخیرہ اندوز آپ کا کچن چلاتے ہیں، عوام کو ریلیف صرف آپ کے رخصت ہونے سے ملے گا ، اگر منافع خوروں، ذخیرہ اندازوں قبضہ مافیا سے پیچھا چھڑانا ہے تو سب سے پہلے عمران خان سے پیچھا چھڑانا پڑے گا ،پاکستان کے عوام آپ کی نالائق، نااہلی، جھوٹ اور کرپشن کی مزید متحمل نہیں ہو سکتی، مافیا اور منافع خور آپ کے دائیں بائیں بیٹھے ہیں، ملک وقوم کی پہلے ان سے تو جان چھڑائیں قبضہ مافیا، منافع اور ذخیرہ اندوز آپ کے اے ٹی ایم اور دوست ہیں، وہ تو آپ کا کچن چلاتے ہیں عمران صاحب آٹا چینی مافیا نے آپ کے حکم پر ملک میں بحران پیدا کیا ، آپ عوام کو مزیدبے وقوف نہیں بناسکتے۔