فیصل آباد، تیز رفتار بس کھڑے ڈمپر سے جاٹکرائی 16 افراد زخمی

188

فیصل آباد (آئی این پی) نجی فیکٹری کی تیز رفتار بس بے قابو ہو کر کھڑے ڈمپر سے جا ٹکرائی، 16افراد زخمی۔ ہفتے کی صبح کھڑیانوالہ میں نجی فیکٹری کی بس ملازمین کو لے کر گھروں کو جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر سڑک پر کھڑے ڈپمر سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو 1122 نے فوری طور پر الائیڈ اسپتال منتقل کیا۔ اسپتال میں تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ حادثے کا مرتکب ڈرائیور موقع سے فرار، پولیس نے حادثے کی مرتکب بس قبضے میں لے کر کارروائی کا آغاز کردیا۔