دادو، چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ، 2 شہری موٹر سائیکل سے محروم کردیے گئے

134

دادو (نمائندہ جسارت) تھانہ اے سیکشن کی حدود میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ۔ سونارہ محلے سے صحافی عبدالخالق چارن کی گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل نامعلوم افراد چوری کرکے فرار ہوگئے جبکہ شہر کے غریب آباد محلے سے شہری حبدار علی کی گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل چوری ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل چوری کی وارادتوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ دادو پولیس جرائم کی روکتھام میں مکمل ناکام ہوگئی۔ شہریوں نے آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کی شہر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کا نوٹس لے کر شہر میں امن و امان کی فضا قائم رکھی جائے۔