سکھر، پولیس کی مختلف کارروائیوں میں دو منشیات فروش گرفتار کرلیے گئے

85

سکھر (نمائندہ جسارت) پولیس کی جانب سے سماجی برائیوں کیخلاف کارروائیاں، تھانہ ایئر پورٹ پولیس کی بچل شاہ میں کارروائی، منشیات فروش عبدالجبار گرفتار، 2000 گرام منشیات برآمد، مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تھانہ کندھرا پولیس نے کارروائی میں منشیات فروش روشن علی مہر کو گرفتار، 3000 گرام منشیات برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کا پولیس پارٹی کو شاباشی کا پیغام۔