اسلام آباد (جسارت نیوز) نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ میں 19 میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔ گذشتہ روز پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس میں کھیلے گئے مینز سنگلز کے کوارٹر فائنل مقابلوں میں احمد چوہدری نے شہزاد خان، ہیرا عاشق نے مدثر مرتضیٰ، مزمل مرتضی نے محمد شعیب اور عقیل خان محمد عابد کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ لیڈیز سنگلز کے سیمی فائنل میں سارہ محبوب نے اوشنا سہیل جبکہ مہک کھوکھر نے سارہ منصور کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ بوائز انڈر۔ 18 کے مقابلوں میں مہتار محمد نے سیمی زیب، نعلین عباس نے حامد اسرار، محمد شعیب نے فیضان فیاض اور حامد اسرار نے زمان خان کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ بوائز انڈر۔ 14 کے مقابلوں میں بلال عاصم نے احتشام ہمایوں، حیدر علی رضوان نے اسد زمان، احمد نال نے یحییٰ موسیٰ اور حسنین علی رضوان نے حمزہ عاصم کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ انڈر۔12 بوائز کے مقابلوں میں حمزہ رومان نے نبیل علی قیوم، احتشام ہمایوں نے زوہیب ملک، حانیا مہناس نے علی زین اور حسنین علی رضوان نے امیر مزاری کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔ بوائز انڈر۔10 کے مقابلوں میں حمزہ علی رضوان نے حمادشاہ کو 4-0 اور 4-1 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔