دی اکانومسٹ نے متعصب انڈیا کی شہ سرخی لگادی

531

لنڈن: دی اکانومسٹ نے نام نہاد بھارتی جمہوریت کی قلعی کھول دی ہے۔

دی اکانومسٹ نے اپنی خبر میں لکھا کہ متعصب مودی کیسے ایک بڑی جمہوریت کو خطرے سے دوچار کررہا ہے؟برطانوی جریدے کے سرورق پر خاردارتاروں پر بی جے پی پارٹی کا نشان کنول پھول بھی دیکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 40 دن سے خواتین کا احتجاج جاری

برطانوی جریدے نے بھارت میں اقلیتوں کے خلاف متعصبانہ اقدامات کا پردہ چاک کرتے ہوئے لکھا کہ بھارت نے ترمیم کرکے خطے کےمسلمانوں کے علاوہ کسی کو بھی شہریت کا حقدار ٹھرایا،بی جے پی حکومت نے 1 ارب 30 کروڑ بھارتی شہریوں کا ریکارڈ مرتب کرنے کا بھی منصوبہ بنایا ہے۔

جریدے نے انکشاف کیا کہ بھارت کے 20 کروڑ مسلمانوں کے پاس کوئی دستاویز نہیں کہ وہ بھارتی شہری ہیں،مودی سرکار نے مسلمانوں کو پکڑ کر کیمپوں میں دھکیل دیا ہے جبکہ نئے قوانین کے مطابق 20 کروڑ بھارتی مسلمانوں کے لیے کوئی ریاست نہیں رہی۔

Image result for the economist

بی جے پی کا نعرہ بھارت میں آگ بڑھکانے زہر پھیلانے کا دہائوں پر محیط منصوبہ لگتا ہے جبکہ مودی سرکار نے سیکولر اصولوں کو بالائے طاق اور خون کی ہولی کا خطرہ پیدا کردیا ہے۔

گجرات میں قتل عام نے ثابت کیا کہ مذہب کا استعمال خطرناک نتائج کا حامل ہوسکتا ہےتاہم مودی اور بی جے پی مذہبی قومی شناخت پر تقسیم پیدا کرکے سیاسی فائدہ چاہتے ہیں۔