پاکستان پہلی پوزیشن بچانے کیلئے میدان میں اترے گا

291

لاہور: کرکٹ شائقین کا انتظار ختم، پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں اب سے کچھ دیر بعد سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں اِن ایکشن ہونگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں مد مقابل ہونگی ، گزشتہ روز دونوں ٹیموں نے جم کر پریکٹس کی اور ٹرافی کی رونمائی ئی بھی کی گئی ۔

پاک بنگلا دیش سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے ،میچ کا باقائدہ آغاز دوپہر 1:30بجےٹاس سے ہوگا۔

دوسری جانب قومی ٹیم نئےکمبی نیشن پرمشتمل ہے  جہاں نوجوان کھلاڑیوں سمیت سنئیرز کو موقع دیا گیا ہے ،امام الحق کی جگہ احسن علی کے ڈیبیو یقینی ہے جبکہ حفیظ اور شعیب ملک کی واپسی سے ناکامیوں کو بریک لگنے کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے ۔

قومی ٹیم نے آسٹریلیا مین دھماکے دار انٹری دینے والے حارث رؤف اسپیڈ گن کےساتھ اِن ایکشن ہوں گے۔

یاد رہےکہ 12 سال بعد بنگلادیشی ٹیم پاکستان آئی ہے جبکہ سنئیر مشفق الرحیم کی عدم شرکت سے بنگال ٹائیگرز مشکل میں ہیں، تمیم اقبال اور کپتان محمود اللہ کا کڑا امتحان ہوگا۔