آرمی چیف کا نیشنل ریڈیو ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کا دورہ

330

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل ریڈیو ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن ہری پور کا دورہ کیا اورادارے کی تین سالہ بہترین کارکردگی کی تعریف کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل ریڈیو ٹلی کمیونیکیشن کارپوریشن ہری پور کا دورہ کیا،این آر سی عالمی معیار کے الیکٹرانک آلات تیار کرنے کا ارادہ ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دورے کے موقع پر الیکٹرانک وار فیئر اور گراؤنڈ سرویلنس ریڈار لیباٹریز کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے ادارے کی تین سالہ کارکردگی کو سراہااور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔