سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی ضلع سکھر کے امیر مولانا حزب اللہ جکھرو، حافظ نصراللہ چنا، محمد موسیٰ ملاح، قاری محمد سلیمان لاشاری و دیگر نے نیشنل لیبر فیڈریشن این ایل ایف سندھ کے صدر سید نظام الدین شاہ کے گھر جا کر ان کے بھائی ریٹائر کرنل سید عبدالغفار شاہ کی وفات پر اظہار افسوس و تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔