عالمی اداروں نے حکومتی دعوئوں کا پول کھول دیا، سراج الحق

91

لاہور ( نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ عالمی اداروں نے حکومتی دعوئوں کا پو ل کھولدیاہے ۔ ملک میں کرپشن بڑھی او ر جمہوریت کم ہوئی ہے ۔ کرپشن میں اضافے پر ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل کی رپورٹ’’ پڑھتا جا شرماتا جا ‘‘ ۔ پاکستان کرپشن میں3 درجے ترقی کر گیا ۔ منصورہ میں علما کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خاتمے اور احتساب کے بلند و بانگ دعوے کرنے والے وزیراعظم کی آنکھیں کھولنے کے لیے عالمی اداروں کی رپورٹیں کافی ہیں ۔ حکومت کی اپنی صفوں میں کرپشن کے کنگز موجود ہیں ، وزرا ایک دوسرے کو زیادہ کرپٹ ہونے کے طعنے د ے رہے ہیں ۔ کرپشن سابق ادوار میں بھی ہوتی رہی مگر موجودہ حکومت نے تو ریکارڈ توڑ دیے ۔ اب تو جائز کاموں کے لیے بھی رشوت لی جاتی ہے۔