پاک بنگلادیش ٹی 20 سیریز؛ ٹریفک پلان جاری

251

لاہور: پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تین ٹی 20 میچز کی سیریز کیلیے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا۔

لاہور ٹریفک پولیس کےمطابق قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلے جانے والے میچوں کے دوران شہری درج ذیل متبادل راستوں کا انتخاب کرسکیں گے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق کینال روڈ دونوں اطراف عام ٹریفک کیلئے کھلے رہے گی، فردوس مارکیٹ، حسین چوک، ایم ایم عالم روڈ، منی مارکیٹ، مین بلیوارڈ اور صدیق ٹریڈ سینٹر ٹریفک جاسکے گی۔

فردوس مارکیٹ، سینٹر پوائنٹ اور کلمہ چوک سے برکت مارکیٹ، فوارہ نمبر ایک صدیق ٹریڈ سینٹر ، پل نہر جیل روڈ تا قرطبہ چوک اور فیروزپور روڈ بھی براستہ وحدت روڈ ٹریفک کیلئے کھلا رہےگا۔

دوسری جانب سیکورٹی مسائل کی بنا پر میچ دیکھنے آنے والے تمام شائقین کو ٹکٹ اور شناختی کارڈ لانا لازمی ہوگا، پارکنگ ایریا میں گاڑی کھڑی کرنے کے بعد شٹل سروس استعمال کرنی ہوگی۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی20 سیریز کا پہلا میچ 24 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائےگا۔