دادو (نمائندہ جسارت) دادو پریس کلب پر سرکاری ملازم صحافیوں کے قبضے اور ورکنگ جرنلسٹ کا پریس کلب دادو میں داخلہ بند ہونے کیخلاف سینئر صحافیوں کی رہنمائی میں صحافیوں کے وفد کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات۔ دادو پریس کلب پر سرکاری ملازمت کرنے والے صحافیوں کے قبضے اور ورکنگ جرنلسٹ کی پریس کلب میں انٹری پر پابندی کیخلاف سینئر صحافیوں غوث علی جھتیال، گلن خان بھنڈ، صابر علی بھنڈ اور ادل مہیسر کی قیادت میں صحافیوں کے وفد کی ڈپٹی کمشنر دادو راجا شاہ زمان کہڑو کے ساتھ خصوصی میٹنگ ہوئی، جس میں پریس کلب پر قبضے اور پریس کلب میں انٹری پر پابندی کے معاملات سمیت صحافیوں کو درپیش مسائل پر رہنماؤں نے ڈپٹی کمشنر سے تفصیلی گفتگو کی جبکہ رہنماؤں نے پریس کلب دادو پر قابض سرکاری ملازم صحافیوں کیخلاف ہائی کورٹ حیدر آباد کی جانب سے دیے گئے فیصلے کے متعلق بھی آگاہ کیا گیا اور ایک ہفتے کے اندر مثبت جواب نا ملنے پر صحافیوں نے ڈپٹی کمشنر دادو اور کمشنر حیدر آباد کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان بھی کیا، جس پر ڈپٹی کمشنر نے اگلے ہفتے میں صحافیوں کو ایک میز پر بٹھا کر باتیں کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر سینئر صحافی سرور جلال سولنگی، آزاد بلوچ، اسلم لغاری، شاہ محمد لغاری، غلام مصطفی پنہور اور سخی سردار چارن موجود تھے۔