سکھر پولیس کی اشتہاری ملزمان کیخلاف مہم 15 دن میں 533 گرفتار

327

سکھر( نمائندہ جسارت)سندھ پولیس کی اشتہاری اور مفرور ملزمان کی پندرہ روز گرفتاری مہم، شکارپور ضلع دوسرے اور جامشورو پہلے نمبر پر رہا، اے آئی جی سکھر نے بہترین کارکردگی پر ایس ایس پی شکارپور کو تعریفی خط لکھ دیا، آئی جی سندھ کی جانب سے جامشورو اور شکارپور سمیت سر فہرست اضلاع کے لیے نقد انعام دینے کا اعلان ، سندھ کے انسپکٹر جنرل آف پولیس سید کلیم امام کی ہدایت پر سندھ بھر میں روپوش و اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے یکم جنوری تا پندرہ جنوری چلائی جانے والی پندرہ روزہ مہم میں جامشورو پولیس نے ایس ایس پی محمد امجد شیخ کی قیادت میں پہلے نمبر پر رہی ہے اس نے پندرہ دن میں 363 اشتہاری اور 90 مفرور ملزمان گرفتار کیے دوسرے نمبر پر شکارپور ضلع رہا جس کی پولیس نے ایس ایس پی رضوان خان کی قیادت میں پندرہ روزہ مہم میں 285 اشتہاری اور 42 مفرور ملزمان گرفتار کیے شکارپور ضلع کی پولیس کی ایس ایس پی رضوان خان کی قیادت میں بہتر کارکردگی پر ان کی کارکردگی پر کچھ عرصہ قبل سوالات اٹھانے والے اے آئی جی ڈاکٹر جمیل احمد نے ان کو اس مہم میں بہتر کارکردگی پر تعریفی لیٹر ارسال کردیا ہے جس نے صوبائی وزیر امتیاز شیخ کی جانب سے ایس ایس پی شکارپور رضوان خان پر اشتہاری اور مفرور ملزمان کی جعلی گرفتاریاں دکھانے کے الزام کے اثر کو زائل کردیا ہے دوسری جانب مہم کے دوران بہتر کارکردگی دکھانے والے جامشورو اور شکارپور سمیت دیگر اضلاع کے لیے آئی جی سندھ نے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔