اٹک میں آٹے کی فراہمی میں کسی قسم کی کمی نہیں ، علی عنان قمر

153

اٹک (اے پی پی) ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے کہا ہے کہ ضلع اٹک میں آٹے کی فراہمی میں کسی قسم کی کمی نہیں ضلع کی 39فلور ملوں کو بلا رکاوٹ گندم کی فراہمی جاری ہے انہوں نے یہ بات میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر اٹک جنت حسین نیکو کارا ہدایت کر دی گئی ہے کہ عوام کو آٹے کی فراہمی میں کسی قسم کی دشواری پیش نہیں آنی چاہیے ڈی سی کہ احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر جنت حسین نے اجناس فروخت کرنے والے سٹورز پر وزٹ شرورع کر دیے ہیں انہوں نے دوکانداروں کو سختی سے ہدایت دی ہے کہ عوام کو آٹے کی فراہمی میں کسی قسم کی شکایت نہیں ملنی چاہیے اور حکومت کی جانب سے مقرر کردہ قیمت 20کلو تھیلے کی 805روپے قیمت وصول کی جائے اس ضمن میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اٹک حسنات آصف نے بتایا کہ 11ہزار بوری گندم فلور ملز کو سپلائی کی جا رہی ہے جس سے 33ہزار20کلو آٹے کے تھیلے ضلع بھر میں سپلائی کیے جا رہے ہیں ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز رابعہ نسیم نے گندم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع اٹک میں گندم کا سٹاک موجود ہے اور بغیر رکاوٹ سپلائی جاری ہے انہوں نے کہا کہ 45ہزار میٹرک ٹن گندم کی فراہمی کیلئے درخواست بھیج دی گئی ہے جس سے ہمارے پاس ماہ اپریل تک سٹاک موجود رہے گا سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ شیخ شفقت نے میڈیا کو بتایا کہ جنوری 2020میں اب تک 16لاکھ روپے جرمانہ ان دوکانداروں پر کیا جا چکا ہے جو عوام سے منافع خوری اور دیگر غیر قانونی عمل میں ملوث تھے ۔