کوئٹہ ،پاکستان کسٹم نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیخلاف کارروائی

180

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)پاکستان کسٹم نے کوئٹہ میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں تحویل میں لے لیں ۔ترجمان کسٹم کوئٹہ کے مطابق کسٹم کے عملے نے کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک سے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران دس نان کسٹم پیڈ گاڑیاں قبضے میں لے لیں جن کی مالیت دو کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔کارروائی میں ایف سی اورپولیس نے بھی حصہ لیا۔ ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران شر پسند عناصر نے ہنگامہ آرائی کی کوشش کی تاہم حالات کو قابو میں لاتے ہو ئے گاڑیوں کو کسٹم ہائوس منتقل کیا گیا۔کسٹم حکام کے مطابق نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی وجہ سے قومی خزانے کو سالانہ اربوں روپے کا ناتلافی نقصان پہنچ رہا ہے ، غیر قانونی گاڑیوں کیخلاف کارروائی تسلسل کے ساتھ جاری رہے گی اور اس کی روک تھام کیلیے تمام ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔