چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ بھی ملک میں آٹے کے بحران پر برہم

101

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے بھی ملک میں آٹے کے بحران پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہتے ہیں ملک میں آٹے کا بحران ان افراد کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے جو لوٹ مار کے عادی ہیں، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی سربراہی میں سندھ کی مختلف فلور ملز مالکان کی نیب انکوائری کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی، دوران سماعت چیف جسٹس کاکہنا تھا کہ اب پیٹ بھرا کہ نہیں؟شکل کو سامنے لاؤ، چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ایسے لوگ ہی بڑی شخصیات کے ایما پربحران کا فائدہ اٹھاتے ہیں، نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ سندھ کے مختلف اضلاع سے گندم چوری کا ریفرنس دائر کردیا ہے، ملزمان نے گوداموں سے گندم چوری کرکے مارکیٹ میں فروخت کردی تھی، ملزم انیس الرحمن، موہن لعل، ابراہیم تھیم اور دیگر کی درخواست ضمانت کا معاملہ سکھر بینچ کو منتقل کردیا۔