پیرس (جسارت نیوز) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ ٹینس کی تازی ترین عالمی رینکنگ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں میں ہسپانوی ٹینس اسٹار رافیل نڈال بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ سربیا کے نامور ٹینس اسٹار اور ومبلڈن چیمپئن نوویک جوکووچ دوسرے اور سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر تیسرے نمبر پر ہیں۔ خواتین کھلاڑیوں کے سنگلز مقابلوں میں اور آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی پہلے اور جمہوریہ چیک کی کیرولینا پالیسکووا دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ رومانیہ کی سیمونا ہالپ کی ایک ایک درجہ ترقی ہوئی ہے اور ہالپ نے ایک مرتبہ پھر جاپانی نائومی اوساکا سے تیسری پوزیشن چھین لی۔ رومانیہ کی سیمونا ہالپ چوتھے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئیں ہیں، جاپان کی سابق عالمی نمبر ایک نائومی اوساکا ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلی گئیں ہیں۔ آئی ٹی ایف کی طرف سے جاری کردہ مینز رینکنگ کے مطاق پہلی 15 پوزیشنز کو برقرار رکھا گیا ہے۔