کراچی(اسٹاف رپورٹر)ٹی پی ایل کے ذیلی ادارے اور پاکستان کی پہلی اور سب سے بڑی کمپنی ٹی پی ایل ٹریکر لمیٹڈ نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کارگو موومنٹ کے اہم حصہ کے طور پر گوادر بندرگاہ سے کنٹینر ٹریکنگ خدمات کی فراہمی شروع کر دی ہے۔ یہ اقدام ٹی پی ایل ٹریکرز لاجسٹکس اور ٹرانسپورٹیشن سیکٹر میں اپنے آپریشنز کو توسیع دینے اور مارکیٹ میں جدید ترین IoT حل فراہم کرنے کے منصوبے کے مطابق ہے۔ ٹی پی ایل ٹریکرز جدید ترین کنٹینر سیکورٹی سلوشنز اور آپریشنل انفرااسٹرکچر کے ساتھ پاکستان میں بانڈڈ کارگو کے لیے کنٹینر ٹریکنگ سروسز فراہم کرنے والی واحد کمپنی ہے۔ یہ پاکستان میں واحد ٹیلی میٹکس کمپنی بھی ہے جسے پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی لمیٹڈ کی جانب سے طویل المدتی مالیاتی حیثیت تفویض کرنے کے حوالے سے A- ریٹنگ دی گئی ہے۔ 2013ء میں ٹی پی ایل ٹریکرز نے ٹریکنگ اینڈ مانیٹرنگ آف کارگو رولز 2012ء کے تحت ایف بی آر کی جانب سے سیف ٹرانسپورٹ انوائرمنٹ (STE) کے لیے کوالیفائی کیا۔ STE پراجیکٹ کے تحت دوطرفہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کسٹم ٹرانزٹ میں کارگو کی چوری کے خطرے سے نمٹا جاتا ہے۔ ٹی پی ایل ٹریکرزکے کنٹینر ٹریکنگ سلوشنز خلل اور چوری سے خبردار رہنے کے نظام فراہم کرتے ہیں جو جدید ترین سیٹلائٹ ٹریکنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے کنٹینر لاکس کے استعمال، ڈیجیٹل میپنگ کے ذریعے روٹ مانیٹرنگ، کسٹمائزڈ جیو فینسنگ، خلل کی نشاندہی کی صورت میں الرٹس جاری کرتے ہوئے سیکورٹی پیرا میٹرز کو بڑھاتے ہیں۔ کنٹینر ٹریکنگ لاجسٹکس کارگو چوری کی روک تھام اور ڈرائیورز کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ٹیلی میٹکس کے استعمال میں اہم کردار ادا کرے گا۔وہیکل ٹریکنگ کمپنی سے IoT حل میں تبدیلی لاتے ہوئے ٹی پی ایل ٹریکرنے سی پیک کارگو موومنٹ کی 10 لاکھ سالانہ کنٹینر ٹرپ کی متوقع طلب کو پورا کیا ہے جس سے تجارت اور پاکستان کی معیشت مستحکم ہوگی۔ اب تک T ٹی پی ایل ٹریکرز نے 400,000 کنٹینرز کی مانیٹرنگ کی ہے۔ اور سی پیک کے آغاز سے اس تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوگا۔ ٹی پی ایل ٹریکرزکے سی ای او سرور علی خان نے کہا کہ ہمیں گوادر پورٹ کی طویل المدت ترقی کے لیے حکومت کے پرجوش اقدامات پر فخر ہے اور ہم گوادرا سمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان کو عملی شکل دینے کے منتظر ہیں۔ یہ ہمارے ادارے کے لیے ایک نئے باب کا آغاز ہے۔ ہم آپریشنل انفرااسٹرکچر کو بڑھانے کے لیے ٹیکنالوجی میں بھاری سرمایہ کاری کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ اس سے نہ صرف ملک میں ترقی و خوشحالی آئے گی بلکہ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے ذریعے قدر پیدا کرنے کے لیے TPLTrakker کے وژن کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔