فضل الرحمن آصف زرداری کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچ گئے

442

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے منگل کو کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج سابق صدر آصف زرداری کی عیادت کی ۔ اس موقع پردونوں رہنمائوں کے درمیان ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانافضل الرحمن نے حالیہ سیاسی فیصلوں پر آصف زرداری کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا جس کے جواب میں سابق صدر زرداری نے حالیہ سیاسی تبدیلیوں، اہم فیصلوں کے اسباب اور پس پردہ رابطوں کے حوالے سے جے یوآئی کے مرکزی امیر کو اعتماد میں لیا۔مولانا فضل الرحمن مختصر دورے پر کراچی پہنچے تھے۔وہ منگل کی شب عمرے کی ادائیگی کے لیے حجاز مقدس روانہ ہوں گے۔