سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کے لیے ووٹ دیا ہے اب عوام بھگتیں۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اس حکومت کا ہر گزرتا دن عوام کے لیے بھاری ہوگا، حکومت کو اپنی ناکامی پر شرمندہ ہونا چاہیئے اگرآٹا نہیں دے سکتے تو کم از کم شرمندہ ہی ہوں جائیں۔
انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان کے لیے ووٹ وینے والے عوام اب بھگتیں، ہر آنے والا دن ان کے لیے مشکل ہوگا۔
دوسری جانب احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس میں شاہد خاقان عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 فروری تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔