پاکستان بنگلادیش ٹی 20سیریز، ٹکٹوں کی فروخت شروع

984

لاہور: پاکستان اور بنگلادیش کے مابین ٹی 20 سیریز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی۔

پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیموں درمیان قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ٹی 20 میچوں کی سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی۔ شائقین کی بڑی تعداد نجی کوریئر کمپنی کی 21 برانچز سے ٹکٹیں خریدنے میں مصروف ہے۔

پاکستان اور بنگال ٹائیگرز کے درمیان سیریز کی سب سے کم مالیت کی ٹکٹ 500 روپے رکھی گئی ہے اور زیادہ سے زیادہ 4 ہزار روپے ہے۔ ٹکٹیں حاصل کرنے والوں میں نوجوانوں کے ساتھ خواتین بھی بڑی تعداد شریک ہے۔

یاد رہے کہ شائقین کرکٹ قومی شناختی کارڈدکھا کر 5 ٹکٹیں حاصل کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ 24 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔