کراچی: پولیس نے شیشہ بارپرچھاپہ مارکر ڈانس پارٹی میں مصروف 4لڑکیوں اور 18لڑکوں سمیت 22 افراد کو گرفتارکرلیا۔
چھاپے کےدوران پولیس نےشیشہ بار سےشراب کی درجنوں بوتلیں، کئی اقسام کی منشیات،ممنوعہ شیشہ کے فلیور برآمدکرلیے۔
حیدری پولیس نے جب نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ میں شیشہ بار پر چھاپہ مارا تو اس دوران بار میں ڈانس پارٹی اوربار رقص وسرور کی محفل جاری تھی۔
پولیس نے شیشہ بار میں چھاپے کے دوران پولیس نے 4 لڑکیوں سمیت 18 لڑکوں کوگرفتار کرلیا جبکہ گرفتار ملزمان سے بھاری تعداد میں شراب کی بوتلیں، کئی قسم کی منشیات اور ممنوعہ شیشہ فلیور برآمد کیے گئے ہیں۔